بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے خبررساں ادارے " واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تين روزہ علمی سيمينار كا اہتمام نائيجيريا كے مسلمان جوانوں كی انجمن اور گھانا كے بين الاقوامی علوم قرآنی كالج نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔ اس سيمينار میں نائيجيريا كے مختلف شہروں كے ۲۵ حفاظ اور قراء اور گھانا كے چند قرآنی محققين نے شركت كی۔ ياد رہے كہ گھانا كا علوم قرآن كالج مغربی افريقہ كا سب سے بڑا قرآنی مركز ہے۔ علوم قرآنی كے اس مركز میں افريقی ممالك كے طلباء كو حفظ ، قرائت، تجويد، تفسير قرآن ، فقہ ، حديث ، اسلامی عقائد، عربی زبان ، انگريزی زبان، فرانسوی زبان اور كمپيوٹر كی تعليم دی جاتی ہے۔ اس علوم قرآن كالج میں تعليم كا دورانیہ ۴ سال ہے اور چار سال تمام ہونے پر كامياب طلباء كو اس كالج كی طرف سے علوم قرآنی میں ايم فل كی سند دی جاتی ہے۔
429238