بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كا اہتمام سویڈن كی علوم و ثقافت كی بين الاقوامی انجمن نے كيا ہے اور اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد سویڈن كے شہريوں كو پيغمبر اسلام (ص) سے آشنا كرنا ہے۔ پيغمبر اسلام (ص) كے اخلاقی خصائل كے موضوع پر سویڈن زبان میں خطاب اور اس سيمينار كے شركاء میں سيرت و سنت نبوی (ص) كے موضوع پر كتابوں اور پمفلٹس كی مفت تقسيم اور پيغمبر اسلام (ص) كے موضوع پر كتابوں كی نمائش كا انعقاد اس سيمينار كے پروگراموں میں شامل ہے۔
429611