بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی " سبأ نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كے وزير اوقاف نے گزشتہ روز حفاظ كرام كی تجليل كے سلسلہ میں منعقدہ تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كے حفاظ كرام كو چاہیے كہ وہ قرآنی آداب ، اخلاق اور احكام كے پابند رہیں اور معاشرہ میں قرآنی تعليمات كے فروغ كے لئے كوشش كریں۔ انہوں نے كہاكہ وحدت ايك قومی و شرعی فريضہ ہے لہذا حفاظ كرام اور دينی مبلغين كو چاہیے كہ اسے اولويت ديتے ہوئے پورےعالم كو اسلام محمدی كی دعوت دیں۔ " الھتار" نے يمن میں حفاظ قرآن كی بڑہتی ہوئی تعداد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يمن كے صدر " علی عبداللہ صالح" نے يمن كےمعاشرہ میں قرآنی كلچر كے فروغ كے لئے بہت زيادہ اقدام كیے ہیں۔ واضح رہے كہ گزشتہ روز " انجمن علمی خدمت قرآن وسنت" كے تعاون سے حفاظ كرام كے اعزاز میں ايك تقريب منعقد كی گئی جس میں انہیں خراج تحسين پيش كيا گيا۔ اس تقريب میں بہت ساری مذہبی و قرآنی شخصيات نے بھی شركت كی ہے۔
431393