بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش كا آغاز ۱۲ جولائی ۲۰۰۹ء كو ہوا ہے جو ۱۰ دن تك جاری رہے گی۔ قرآن مجيد كا یہ سات سو سال قديمی قلمی نسخہ قوم " سالار" كے توسط سے ايشيا سے چين پہنچا جو اس وقت چين كی رياست " شين ہوا" میں ايك مسجد میں موجود ہے۔ ۶۸۱ صفحات كا یہ قرآنی نسخہ قرآن مجيد كے۳۰ پاروں پر مشتمل ہے۔
433036