كرمانشاہ كے ادارہ تبليغات اسلامی میں دارالقرآن كے انچارج " محمد رضا بيات" كے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ ماہ رمضان قريب ہونے كی وجہ سے كرمانشاہ كے ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے اس صوبے كے مختلف قرآنی مراكز اور مساجد میں ۴ ہزار سے زائد قرآنی نسخے تقسيم كيئے جائیں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس اقدام كا مقصد قرآنی ثقافت كا فروغ ہے۔ محمد رضا بيات نے كہا كہ گزشتہ سال ہی ادارہ ثقافت اسلامی كی طرف سے اس صوبے میں قرآنی نسخے تقسيم كيئے گئے تھے ليكن اس سال تقسيم ہونے والے قرآنی نسخوں كی تعداد گزشتہ سال كی نسبت دو برابر ہو گی۔
433933