زاہدان میں حفظ قرآن كے كورسز كا آغاز

IQNA

زاہدان میں حفظ قرآن كے كورسز كا آغاز

14:04 - July 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1802524
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ روز ايران كے شہر زاہدان میں بحرالعلوم قرآن سنٹر میں ايك سالہ ، تين سالہ اور چھ سالہ حفظ قرآن كورسز كا آغاز ہوا ہے۔
بحر العلوم قرآن سنٹر كے مدير " صفر زائی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفظ قرآن كے ان كورسز كے انعقاد كا مقصد جوان حفاظ قرآن كی تربيت ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ روز ايك سالہ، تين سالہ اور چھ سالہ حفظ قرآن كورسز كا آغاز ہوا ہے۔ ان كورسز میں ۱۵ سال سے زائد عمر كی خواتين اور ۱۵ سال سے كم عمر كے نوجوان مرد شركت كریں گے۔ بحرالعلوم قرآن سنٹر كے مدير نے كہا ہے كہ حفظ قرآن كے یہ كورسز سيستان و بلوچستان كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے تعاون سے منعقد ہو رہے ہیں۔
434070

نظرات بینندگان
captcha