سعودی حكام كی طرف سے جنت البقيع كی زيارات پر جزوی پابندی پر شيعہ عالم دين كی نكتہ چينی

IQNA

سعودی حكام كی طرف سے جنت البقيع كی زيارات پر جزوی پابندی پر شيعہ عالم دين كی نكتہ چينی

19:52 - July 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1802767
بين الاقوامی گروپ: مدينہ منورہ كے شيعہ عالم دين " صالح جدعان" نے سعودی حكام كی طرف سے جنت البقيع كی زيارات پر جزوی پابندی عائد كرنے پر كڑی نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے خبررساں ادارے " اباء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۴ جولائی ۲۰۰۹ء كو " صالح جدعان" نے اپنے ايك بيان میں كہا كہ " جنت البقيع" كی زيارات ہر شيعہ كا بنيادی حق ہے۔ انہوں نے انجمن امربہ معروف ونہی از منكر كے عہديداروں سے اپيل كی كہ وہ شيعہ زائرين كو جنت البقيع كی زيارات سے نہ روكیں اور ا س سلسلے میں شدت پسندوں كی حمايت سے دست بردار ہو جائیں۔ " صالح جدعان" نے شيعہ زائرين سے بھی درخواست كی كہ وہ مقدس مقامات كی زيارت كے دوران لوگوں كے لئے مشكلات ايجاد نہ كریں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ تمام مذاہب سے تعلق ركھنے والے حجاج كو چاہیے كہ وہ ايك دوسرے سے نيكی كے ساتھ پيش آئیں اور ديگر مذاہب كے حجاج كی توہين سے پرہيز كریں۔
434513

نظرات بینندگان
captcha