بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"الاسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وٹالی ناومكين نے ۱۹ جولائی كو ماسكو میں ايك پريس كانفرنس میں اعلان كرتے ہوئے كہا كہ روس میں موجود مختلف قوموں اور ثقافت كے لوگ اور تمام اديان كے ہنر مند اور فوٹو گرافرز اس مقابلے میں شركت كے لئے "روس میں اسلام اور مسلمان" كے موضوع پر اپنی تصاوير ماسكو میں موجود اسلامی ،عربی ريسرچ سنٹر میں بھيج سكتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ روسی مصور اور ہنر مند يكم دسمبر تك اپنی تصاوير اس مركز كو بھيج سكتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے كے ذريعے روس كے لوگ بہتر طور پر اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں آگاہی حاصل كر سكتے ہیں اور یہ مقابلے مختلف اديان كے پيروكاروں میں اتحاد و وحدت كا باعث بن سكتے ہیں۔
436505