ملائيشيا اور سعودی عرب حكام كے درميان " اسلامی دنيا میں رخ دينے والے تحولات" كا جائزہ لينے كے سلسلے میں تبادلہ خيال

IQNA

ملائيشيا اور سعودی عرب حكام كے درميان " اسلامی دنيا میں رخ دينے والے تحولات" كا جائزہ لينے كے سلسلے میں تبادلہ خيال

19:00 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804550
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ جولائی ۲۰۰۹ء كو ملائيشيا كے وزير اعظم اور سعودی عرب كے بادشاہ نے جدہ میں " دنيائے اسلام میں ہونے والی تبديليوں اور دنيا میں موجود مسائل كے موضوع پر تبادلہ خيال كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی اخباری سائٹ " الاقتصادیۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے وزير اعظم اور سعودی عرب كے بادشاہ كے درميان جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالك كے مشتركہ مفادات اور باہمی تعاون كے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ اس كے علاوہ اس ملاقات میں اسلامی دنيا میں رونما ہونے والی تبديليوں اور عالمی مسائل پر بھی بات چيت ہوئی۔
ياد رہے كہ ملائيشيا كے وزير اعظم سعودی عرب كے سركاری دورے پر ۱۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو سعودی عرب پہنچے تھے جہاں پر انہوں نے سعودی حكام سے ملاقاتیں كیں۔
436261

نظرات بینندگان
captcha