بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نجاد البراعی نے اس بارے میں كہا كہ مصر كے اس ادارے نے توہين اسلام پر مشتمل بعض كتب كی اشاعت كی اجازت دينے پر الازہر كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے خلاف عدالت میں شكايت كی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس سنٹر نے دينی كتب كی اشاعت پر دقيق نظارت كرنے كی ذمہ داری كو فراموش كر ديا ہے اور اس نے اپنی تمام سرگرميوں كو ادبی قصوں پر مشتمل كتابوں كی اشاعت اور فلموں كی پروڈكشن میں منحصر كر ركھا ہے۔ البرعی نے آخر میں كہا كہ ہم فقط الازہر كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے خلاف شكايت پر ہی اكتفا نہیں كریں گے بلكہ ہم ان اہانت آميز كتابوں كے مؤلفين اوران كتابوں كی اشاعت كرنے والے پبلشروں كے خلاف بھی عدالتی كاروائی كرنےكا مطالبہ كریں گے۔
436541