بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Dunya Bulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بعض ممالك میں اسلام مخالف لہر میں تيزی آنے كی بناء پر آسٹريلوی حكومت نے اس ملك كے حكومتی عہديداروں ، سياستدانوں اور پوليس كے درميان اسلام سے آگاہی پر مشتمل كتابچے كو تقسيم كرنے كا فيصلہ كيا ہے تاكہ یہ افراد اسلام كے اصولوں اور اس دين كے حقيقی چہرے سے واقف ہو سكیں۔
وكٹوريا صوبے كی پوليس نے اس كتابچے كو آمادہ كيا ہے اور طے یہ پايا ہےكہ یہ كتابچہ رواں سال كے آخر میں اس صوبے كے تمام سياستدانوں اور پوليس كے درميان تقسيم كر ديا جائے۔
اس كتابچے میں، اسلام اور اس كی تعليمات سے آگاہی، اسلام اور دہشت گردی كے درميان فرق قائل ہونے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔ اسی طرح اس كتابچے كے قارئين سے تقاضا كيا گيا ہے كہ وہ ايسی باتوں سے پرہيز كریں جن سے اسلام اور مسلمانوں كی اہانت ہوتی ہو۔
436794