كويتی طلباء كا سعودی عرب كی طرف علمی اور زيارتی سفر

IQNA

21:25 - July 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1805058

كويتی طلباء كا سعودی عرب كی طرف علمی اور زيارتی سفر

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے خبر دی ہے كہ كويتی طلباء، مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ كا علمی اور زيارتی دورہ كریں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "Kuna" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے معاون " مطلق القراوی" نے كہا ہے كہ اس علمی اور زيارتی سفر (كہ جس كا آغاز كل ہو گا) كا مقصد طلباء كی دينی معلومات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ جو طلباء اس علمی اور زيارتی سفر میں شركت كر رہے ہیں ان كا انتخاب اسلامی موضوعات پر متعدد امتحانات كے بعد عمل میں آيا ہے۔
437376

نظرات بینندگان
captcha