قرآنی سنٹر كوثر كے مدير " نائب پور" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ گزشتہ روز اس سنٹر میں حفظ اور تفسير قرآن كی كلاسوں كا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں میں ہرعمر كے افراد شركت كر سكتے ہیں۔ نائب پور نے كہا كہ یہ كلاسیں ماہ رمضان كے اختتام تك جاری رہیں گی اور یہ كلاسیں سيستان و بلوچستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے منعقد ہو رہی ہیں۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی ثقافت كا فروغ اور حفاظ قرآن كی تربيت ہے۔
437049