بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "Kuna" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ"بيلٹ" نے يورپين پارليمنٹ كے كاركنان كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا ہےكہ مجھے اطمئنان ہے كہ اسلامی دنيا كے ساتھ روابط بہتر بنانے كے لئے بہت وسيع ميدان موجود ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو كے دوران مشرق وسطی كے حوالے سے بھی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں مشرق وسطی میں امن وامان برقرار كرنے كے لئے مدد كرنی چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عراق ،پاكستان، افغانستان میں موجودہ بحران كو حل كرنےكے لئے بھی مدد كرنی چاہیے۔
437507