بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الرأی" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كتاب اردن كے نامور رائٹر حاكم سلامھ المحاميد نے تحرير كی ہے اور اردن كی وزارت ثقافت كی كوششوں سے یہ كتاب شائع ہوئی ہے۔ ياد رہے كہ حاكم المحاميد ۱۹۶۱ء كو اردن كی رياست " كرك" میں پيدا ہوئے۔ انہوں نے سوڈان كی " الزعيم الازھری" يونيورسٹی سے PHD كی ڈگری حاصل كی۔ انہوں نے عربی اور انگريزی زبانوں میں متعدد كتابیں تحرير كی ہیں۔
438972