مذہبی اسكالر اور قرآنی تعليمات كے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمين " محمد رضائی نيك رفتار " نے قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دين مبين اسلام میں رجعت كے بارے میں واضح طور پر ارشادات موجود ہیں اور اس پر قرآنی آيات اور روايات شاہد ہیں۔ حجۃ الاسلام نيك رفتاری نے كہا كہ علماء امامیہ نے بھی رجعت كے اثبات پر كافی زور ديا اور شيخ مفيد نے اپنی كتاب " اوائل المقالات" میں رجعت كے اثبات میں كافی دلائل ديئے ہیں۔ انہوں نے تفسير الميزان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ علامہ طباطبائی نے سورہ بقرہ كی آيت ۲۱۰ كی تفسير میں رجعت كے بارے میں مفصل بحث كی ہے اور اسے قيامت صغری سے تعبير كيا ہے۔ قرآنی محقق نے كہا كہ رجعت عالم اسلام كا اہم ترين عقيدہ ہے ليكن اس پر كماحقہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔
440149