بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے مطابق مسجد مقدس جمكران كے متولی حجۃ الاسلام والمسلمين آقای وافی نے"خادمان انتظار" كے سلسلے میں منعقدہ سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ خداوند عالم كی معرفت كے بعد امام برحق كی معرفت بہت ضروری ہے اور جس قدر خداوند عالم كی معرفت عظيم ہو گی اسی قدر ائمہ طاہرين(ع) كی معرفت میں بھی پختگی ہو گی۔ انہوں نے مسجد جمكران كے خادمين كو ان كے مقام كی اہميت سے آگاہ كرتے ہوئے كہا كہ آپ كا اخلاق اتنا عظيم ہونا چاہیے جس سے لوگوں كے قلوب میں ائمہ طاہرين (ع) كی محبت میں اضافہ ہو۔ انہوں نے كہا كہ شعبان المعظم میں زائرين كرام كا جم غفير زيارت كےلیے آتا ہے۔ لہذا اپنے آپ كو زائرين كی خدمت كے لیے وقف كر دیں۔ انہوں نے امام زمان(عج) كی عظمت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہ خالق و مخلوق كے مابين فيض الہی كا وسيلہ ہیں اور ہم اس دور میں انہی كے دامن میں پناہ ليتے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمين وافی نے كہا كہ امام زمان (عج) كی عدم معرفت سے انسان صراط مستقيم سے بھٹك جاتا ہے۔
440679