كرغستان میں حفظ قرآن كے مقابلے میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كی قدردانی

IQNA

كرغستان میں حفظ قرآن كے مقابلے میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كی قدردانی

12:24 - August 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1808329
قرآنی سرگرمياں گروپ: كرغستان میں حفظ قرآن كے مقابلے میں نماياں كاركردگی دكھانے والے حفاظ كو ايك باوقار تقريب میں خراج تحسين پيش كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں كرغستان كی مذہبی، سياسی اور سماجی شخصيات نے شركت كی۔ اس تقريب كے مقررين نے حفظ قرآن، قرآن كی صحيح قرائت اور قرآن مجيد كی تعليمات پر عمل كرنے كی تاكيد كی۔
ياد رہے كہ جمہوریہ كرغستان میں حفظ قرآن كا مقابلہ اس سال ۳ جون سے ۶ جون تك منعقد ہوا تھا اور اس مقابلے میں كرغستان كے ۸۹ حفاظ قرآن نے شركت كی تھی۔
441021

نظرات بینندگان
captcha