كرغزی نوجوانوں كے لئے "كارلاماركس" دارالقرآن میں قرآنی تعليم كا اہتمام

IQNA

كرغزی نوجوانوں كے لئے "كارلاماركس" دارالقرآن میں قرآنی تعليم كا اہتمام

10:32 - August 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1810178
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمہوریہ كرغزستان كی رياست "چوی" میں كرغزی نوجوان، دارالقرآن "كارلاماركس" میں حفظ قرآن كی تعليم حاصل كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كرغزستان كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ كرغزستان كی رياست "چوی" میں "كارلاماركس" نامی دارالقرآن میں ۲۰ نوجوان حفظ قرآن كی تعليم حاصل كر رہے ہیں۔
ياد رہے كہ گزشتہ ۱۰ سال سے یہ دارالقرآن حفاظ قرآن كی تربيت كر رہا ہے اور اس دارالقرآن كے طلباء ہر سال كرغزستان كے قرآنی مقابلوں میں شركت كرتے ہیں۔ اس سال ان مقابلوں میں اس دارالقرآن كے طلباء دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
443053


نظرات بینندگان
captcha