افغانستان میں " تعليم قرآن مجيد كی جديد روش" كے موضوع پر كتابچے كی اشاعت

IQNA

افغانستان میں " تعليم قرآن مجيد كی جديد روش" كے موضوع پر كتابچے كی اشاعت

11:27 - August 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1810554
ثقافت و آرٹ گروپ:افغانستان كی تعليم قرآن فاؤنڈيشن نے"قرآن مجيد كا جديد طرز تعليم" كے موضوع پر ايك كتابچہ مرتب كيا ہے جو كابل میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتابچے میں قرآنی تعليم كےقواعد اور دينی مسائل كو اختصاراور طلباء كی ضرورت اور ذوق كے مطابق بيان كيا گيا ہے اور اس كتابچے كی تدوين میں جديد تعليمی روش كا خاص خيال ركھا گيا ہے۔ یہ كتابچہ تعليم قرآن فاؤنڈيشن "افغانستان" جميعت العلماء كونسل افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ايران كے تعاون سے ۵۰ ہزار كی تعداد میں شائع ہوا ہے۔
443859
نظرات بینندگان
captcha