بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے كوالالمپور میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كی نمائندگی كرنے والے قاری قرآن " جعفر فردی" نے گزشتہ رات ان مقابلوں كے چوتھے روز قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ انہوں نے سورہ نحل كی آيت نمبر ۹۶ سے تلاوت قرآن كا آغاز كيا اور بہترين تلاوت قرآن كی وجہ سے حاضرين سے دادتحسين وصول كی اور وہاں پر موجود ايرانيوں میں خوشی كی لہر دوڑ گئی۔ ان سے پہلے گيمبيا، يمن، تركی اور ہندوستان كے قراء نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
445041