قرآن مجيد كا اہم ترين پيغام امت مسلمہ كا اتحاد ہے:حاجیہ نور الاكملينا

IQNA

قرآن مجيد كا اہم ترين پيغام امت مسلمہ كا اتحاد ہے:حاجیہ نور الاكملينا

13:16 - August 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1811181
بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كا اہم ترين پيغام اور ہمارے لئے بہترين تحفہ مسلم امت كا اتحاد ہے۔
ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك برونائی كی ۲۶ سالہ قاری قرآں خاتون "حاجیہ نور الاكملينا" نے كوالالمپور میں بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد كلام خدا كی عظمت كو بيان كرنا ہے۔ اس نے كہا كہ میں نے ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ برونائی كی نمائندگی كی ہے۔ اس سے پہلے میں نے برونائی میں متعدد قرآنی مقابلوں میں شركت كی ہے اور ہر دفعہ پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔ اس نے قرائت قرآن میں اپنی دلچسپی كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ مجھے بچپن سے ہی قرائت قرآن سے دلچسپی تھی كيونكہ ميری ماں نے ان مقابلوں میں سات مرتبہ شركت كی۔ اور ۱۹۸۰ اور ۱۹۸۳ میں دوسری پوزيشن حاصل كی۔ حاجیہ نور قرائت قرآن میں مصطفی اسماعيل، صديق منشاوی اور نعينع كی پيروی كرتی ہیں۔ حاجیہ نور نے آخر میں كہا كہ ہم ان مقابلوں سے تجربات حاصل كر رہے ہیں اور كلام خدا سے مانوس ہو رہے ہیں۔
445064

نظرات بینندگان
captcha