ابوظہبی میں اسلامی فن پاروں كی نمائش كا اہتمام

IQNA

ابوظہبی میں اسلامی فن پاروں كی نمائش كا اہتمام

13:41 - August 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1811739
بين الاقوامی گروپ: ابوظہبی كے ہوٹل قصر میں اسلامی آثار كی نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے۔ یہ نمائش اس سال ۲۲ جولائی كو شروع ہوئی اور ۱۰ اكتوبر ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے روزنامہ "Khaleej Times" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " اسلام ، ايمان اور عبادت" نامی اس نمائش میں عثمانی دور حكومت كے ۱۵۰ اسلامی فن پارے نمائش كے لئےركھے گئے ہیں۔ یہ اسلامی فن پارے تركی كے عجائب گھروں اور نيشنل لائبريريوں میں موجود تھے۔ اس نمائش میں ركھے گئے بيشتر اسلامی آثار پہلی بار تركی سے باہر كسی نمائش میں ركھے گئے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ اسلامی آثار ۱۴ سے ۱۷ ہجری قمری سے متعلق ہیں۔
445646
نظرات بینندگان
captcha