بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " التوافق نٹ" كے حوالےسے نقل كيا ہے كہ اس كتاب میں امام حسين (ع) كے بارے میں وسيع معلومات كا ايك ذخيرہ ہے۔ اس كتاب كو عراق كے نامور شيعہ محقق " آيت اللہ محمد صادق محمدالكرباسی" نے تأليف كيا ہے۔ مؤلف نے اس كتاب می حروف تہجی كا لحاظ ركھتے ہوئے امام عالی مقام كے خاندان اور باوفا اصحاب كا تذكرہ كيا ہے۔ خاص كر ام كلثوم بنت علی ، مرقد حبيب بن مظاہرالاسدی، مرقد حربن يزيد الرياحی، حميدہ بنت مسلم بن عقيل اور مرقد خولہ بنت امام حسين كے بارے میں خصوصی طور پر تحقيق كی ہے۔
یہ كتاب عربی زبان میں لكھی گئی ہے اور امام حسين (ع) ريسرچ سنٹر لندن كی كوششوں سے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آئی ہے۔
447448