بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار كی كوالالمپور سے رپورٹ كے مطابق شعبہ قرائت میں مردوں كے مقابلوں میں عراق كے اسامہ عبداللہ، ايران كے جعفر فردی، انڈونيشيا كے انورازہر جنيدی اور سنگاپور اور برونائی كے نمائندوں نے بالترتيب پہلی سے پانچویں پوزيشن حاصل كی ہے۔ خواتين كے شعبہ سے ملائيشيا كی شريف باری الزمان ،تھائی لينڈ كی ماتيپا مالاسيا، برونائی كی سيدہ حاجیہ بنت حاجیہ يحيی اور انڈونيشيا اور سينگاپور كی نمائندہ خواتين نے بالترتيب پہلی سے پانچویں پوزيشنیں حاصل كی ہیں۔
نامہ نگار ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جعفر فردی نے قرائت كے بہترين جو ہر دكھائے ليكن افسوس سے كہنا پڑرہا ہے كہ منصفين كی كمیٹی نے عدم دقت سے كام ليتے ہوئے عراقی نمائندے كی پہلی پوزيشن كا اعلان كيا ہے۔
447514