فرانس میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

فرانس میں قرآنی محفل كا انعقاد

13:36 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814023
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے شہر اسٹراسبورگ میں موسم گرما میں منعقد ہونے والی تعليم قرآن كی كلاسوں كے اختتام پر اس شہر كی مسجد" سلطان ايوب" میں ايك قرآنی محفل منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Risalehabe" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسٹراسبورگ میں مقيم ترك مسلمانوں كی تحريك اسلامی " قومی گوروش" كی كوشش سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اس ملك میں مقيم سينكڑوں مسلمانوں نے شركت كی۔ مسجد" سلطان ايوب" كے ايك قرآنی معلم مصطفی آيدين نے اس قرآنی پروگرام كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تحريك اسلامی " قومی گوروش" يورپ كے غير اسلامی معاشرے میں رہنے والے مسلمان بچوں كو اسلامی تعليمات سے آگاہ كرنے كے لئے اپنی تمام تر كوششوں كو بروئے كار لائے گی۔ اسی بناء پر اس مسجد كے عہديدار مسلمان بچوں كے والدين سےاپيل كرتے ہیں كہ وہ اپنے بچوں كو مسجد میں بھيجنے اور قرآن كريم كی تعليم سيكھنے كی رغبت دلائیں۔
448096
نظرات بینندگان
captcha