تركی میں قرآن كريم كی مفت تقسيم

IQNA

تركی میں قرآن كريم كی مفت تقسيم

13:43 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814034
بين الاقوامی گروپ: تركی كے ايك خيراتی ادارے كی كوششوں سے قرآن كريم كے ۴۵۰۰۰ نسخے اس ملك میں منعقدہ قرآنی كلاسوں كوعطا كیے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كے یہ نسخے ايك مہينہ كےدوران قرآنی كلاسوں میں تعليم حاصل كرنے والے جوانوں میں تقسيم كیے گئے ہیں ۔ اس تقسيم كا مقصد یہ ہے كہ مسلمان بچوں اور جوانوں كو اس كلام وحی سے آگاہ كيا جائے۔ تقسيم ہونے والے قرآن كريم كے یہ نسخے انتہائی زيبا خط اور بہترين اشاعت پر مشتمل ہیں اور ان نسخوں كو تركی كے شہروں اور دیہاتوں كی تمام مذہبی تنظيموں كو بھيجا جا چكا ہے اور یہ تنظيمیں ضرورت كے مطابق مساجد میں ان نسخوں كو تقسيم كریں گے۔
447921

نظرات بینندگان
captcha