بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كے اخبار "الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پروگرام میں صوبے زرقاء كے محكمہ اوقاف كے انچارج احمد الخوالدہ اور موسم گرما میں حفظ قرآن كی كلاسوں میں شركت كرنے والے افراد نے شركت كی۔ محكمہ اوقاف كے انچارج نے كہا كہ موسم گرما كی تعطيلات كے آغاز كے ساتھ ہی محكمہ اوقاف نے حفظ اور تعليم قرآن كے ۴۰۰ سنٹرز نے اس صوبے میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا تھا جس میں ۲۰ ہزار طلباء نے شركت كی تھی۔ مسجد العرب كے امام جماعت نے كہا كہ طلباء كو حفظ قرآن ، حديث نبوی اور تفسير قرآن كريم سے آگاہ كرنے كے لئے ان سنٹرز نے بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
448399