نيوزی لينڈ میں ہفتہ اسلامی بيداری كی اختتامی تقريب

IQNA

نيوزی لينڈ میں ہفتہ اسلامی بيداری كی اختتامی تقريب

14:03 - August 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1814944
بين الاقوامی گروپ: نيوزی لينڈ میں اسلام كا صحيح تعارف كروانے كی غرض سے" اسلام ميزان زندگی" كے موضوع پر ہفتہ اسلامی بيداری شروع ہوا تھا جس كی اختتامی تقريب ۱۷ اگست كو منعقد ہو ئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلام آن لائن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نيوزی لينڈ میں اسلامی انجمنوں كی يونين كے سربراہ انورالغنی نے یہ خبر دی ہے كہ اس ہفتہ میں غير مسلم افراد كی مسلمانوں كے دينی اعتقادات سے آگاہی حاصل كرنے كے لئے مساجد كے دروازے كھلے تھے۔ الغنی نے زندگی كے تمام پہلوؤں میں اسلام كو اعتدال اور ميانہ روی كا ترازو قرار ديتے ہوئے كہا كہ اكثر مساجد اور اسلامی مراكز نے ۱۵ اگست سے ہی دينی نشستوں كے انعقاد، اسلامی فنون كی نمائش اور اسلامی ممالك كے مشہور كھانوں كا اہتمام كر ركھا تھا۔
واضح رہے كہ نيوزی لينڈ كی ۴۰ لاكھ آبادی میں سے ۳۰ ہزار مسلمان ہیں۔
448249
نظرات بینندگان
captcha