بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف و مذہبی امور محمود حمدی زقزوق نے بتايا ہے كہ یہ مقابلے، مصر كے صدر حسنی مبارك كی مالی امداد سے منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال ہونے والے مقابلوں كو بہتر سے بہتر منعقد كرنے كے لئے جديد ترين ٹيكنالوجی سے استفادہ كيا جائے گا ۔اوران مقابلوں میں، حفظ میں مصر كی تاريخی اہميت اور مفاہيم قرآن كی بنياد پر نئی نسل كی تربيت میں كلام الہی كی اہميت كو بيان كيا جائے گا۔ زقزوق نے كہا كہ ماہ مبارك كی مناسبت سے یہ مقابلے ۹ ستمبر سے ۱۹ ستمبر تك الازہر يونيورسٹی میں منعقد ہوں گے۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے مندرجہ ذيل پانچ حصوں میں منعقد ہوں گے: تجويد اور ترتيل كے قواعد كی مراعات كے ساتھ حفظ كل قرآن كريم ؛ قرآن كريم كے سترہویں سپارے كی تفسير؛ تجويد و ترتيل كے قواعد كی پابندی كرتے ہوئے حفظ كل قرآن؛ ۲۰ سپاروں كا حفظ ؛۱۰ سپاروں كا حفظ اور ۶ سپاروں كا حفظ ۔ اس كا پانچواں حصہ غير عربی زبان والوں سے مختص ہے۔ مصر كے وزير اوقاف نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں میں منتخب افراد كو ماہ مبارك رمضان كے آخر میں انعامات سے نوازا جائے گا۔
449938