ماہ مبارك رمضان میں الكوثر چينل كے پروگراموں كا اعلان

IQNA

ماہ مبارك رمضان میں الكوثر چينل كے پروگراموں كا اعلان

18:58 - August 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1816387
فن گروپ: الكوثر چينل نے اس سال بھی ماہ رمضان كی مناسبت سے عرب زبان ناظرين كے لئے مختلف قسم كے پروگراموں كو نشر كرنے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الكوثر كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ چينل ہر روز تين سلسلہ وار ڈراموں كو ريليزكرے گا جن كے نام یہ ہیں:
روز حسرت؛ ميوہ ممنوعہ اور صاحبدلان۔ یہ وہ ڈرامے ہیں جو گزشتہ سال ماہ رمضان میں فارسی زبان كے چينلز سے نشر ہوتے رہے ہیں۔ اس كے علاوہ الكوثر چينل لائيو قرآنی مقابلوں كو منعقد كرے گا جواس پہلے دنيا میں كسی بھی ذرائع ابلاغ سے ابھی تك نشر نہیں ہوئے ہیں۔ ان پروگراموں كے ساتھ ساتھ الكوثر چينل معارف كے موضوع پر مندرجہ ذيل پروگرام نشر كرے گا:
مطارحات فی العقيدہ ، حقائق التاريخ، مكارم الاخلاق ، المہدی الموعود۔
الكوثر چينل ايك بہترين پروگرام " درگزرگاہ فرشتہ" كے نام سے نشر ہو گا جس میں ايسے افراد كو دعوت دی جائے گی جو تازہ مسلمان ہوئے ہیں اور ان سے ماہ مبارك رمضان، روزہ، سحر، افطار، شب قدر ،عيد فطر اور اس مقدس مہينہ كی معنوی بركات كے بارے میں دلی جذبات اور اعتقادات كے بارے میں سوال كیے جائیں گے۔ یہ پروگرام ہر روز آدھا گھنٹہ نشر ہو گا۔
450130

نظرات بینندگان
captcha