بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Menafn" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں اسلامی، قرآنی اور دينی آثار پر مشتمل ہاتھ سے بنائے ہوئے جديد ترين قالين اور سائن بورڈز ركھے گئے ہیں جو بہترين ريشم اور پشم سے بُنے گئے ہیں۔ اس نمائش میں ہاتھ سے بُننے والے ايرانی، پاكستانی ، انڈين اور افغانی ہنرمندوں كے مختلف رنگوں اور ڈيزائنوں كے آثار ركھے گئے ہیں۔ مشرقی سرزمين كے فن بنائی كے مينجنگ ڈائريكٹر "ابی باقری" نے اس سلسلے میں كہا كہ ماہ مبارك رمضان مسلمانوں كے لئے ايك خصوصی اہميت كا حامل مہينہ ہے اور لوگ اس مہينہ میں اپنے مذہبی آداب و رسوم پر خصوصی توجہ ديتے ہیں۔ اسی بناء پر ہم نے اس مہينہ میں اسلامی آثار پر مشتمل قالينوں كی نمائش لگائی ہے۔
450692