ہالينڈ كے شہر " روٹرڈم" كی شہری كونسل كے مسلمان مشير كو برطرف كر ديا گيا

IQNA

ہالينڈ كے شہر " روٹرڈم" كی شہری كونسل كے مسلمان مشير كو برطرف كر ديا گيا

19:46 - August 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1816399
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كے شہر روٹرڈم كی شہری كونسل نے ايك تعصب آميز اور نسل پرستی پہ مبنی اقدام كے تحت اس كونسل كے ثقافتی مشير اور مسلمان محقق " طارق رمضان" كو انگريزی زبان كے ايرانی سٹيلائٹ چينل "پريس ٹی وی" كے ساتھ تعاون كرنے كی وجہ سے اسے اپنے عہدہ سے سبكدوش كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " روئٹرز العربیہ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہالينڈ كے شہر روٹرڈم كی "آراسموس" يونيورسٹی كے علوم اسلامی كے استاد اور مسلمان دانشور طارق رمضان كو ايرانی سٹيلائٹ چينل پريس ٹی وی كے اسلام اور زندگی كے نام سے پروگرام كو نشر كرنے كی بناء پر اس شہر كی كونسل كے ثقافتی مشير كے عہدہ سے برطرف كر ديا ہے۔
روٹرڈم كی شہری كونسل نے اپنے بيانیے میں دعوی كيا ہے كہ اگرچہ ہالينڈ كے شہريوں اور مسلمانوں كے درميان اختلافات كو كم كرنے اور آراسموس يونيورسٹی اور شہر ی كونسل میں طارق رمضان كی كوششوں میں شك نہیں كيا جا سكتا ہے ليكن ايرانی پريس ٹی وی سے تعاون كی وجہ سے انہیں اس عہدے سے برطرف كيا جا رہا ہے۔ روٹرڈم شہر كی كونسل كے اس فيصلے كے بعد طارق رمضان نے ریڈيو ہالينڈ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ میں اس كونسل كے تعصب آميز اقدام پرعدالت میں شكايت كروں گا۔
450589

نظرات بینندگان
captcha