بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "interfax" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے مفتيوں كی كونسل كے نمائندوں ، شمالی قفقاز كی رياستوں كے مسلمان لیڈروں، قزاقستان ،ازبكستان، بلاروس،فلسطينی مسلمان قائدين ،ملائيشيا ،تركی ،كويت، يمن اور ديگر اسلامی ممالك كے نمائندوں كی شركت سے چيچنيا كے گروزنی شہر میں پہلی اسلامی يونيورسٹی كا افتتاح ہوا ہے۔ اس يونيورسٹی میں اسلام اور اسلامی اصول، سوشلسٹ، سياسی مطالعات، فلسفہ اور انگريزی زبان جيسے مضامين كی تعليم دی جائے گی۔ يونيورسٹی كے چانسلر عبدالرحيم موتسف نے اس پروگرام كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس اسلامی يونيورسٹی كے اساتذہ كا مصر كی الازہر يونيورسٹی جيسی قديمی اورمعتبر يونيورسٹيوں سے انتخاب كيا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اميد ہے كہ تعليمی سال ۲۰۰۹ء اور۲۰۱۰ میں تقريباً ۳۰۰ اسٹوڈنٹس اس يونيورسٹی میں اپنی تعليم كا آغاز كر دیں گے۔
451803