بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " يمن نيوز" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ اس پروگرام میں يمن كے مفتی " القاضی محمد الحمد الجرافی" كو ۲۰۰۹ء میں يمن كی علمی اور ممتاز مذہبی شخصيت كا اعزاز ديا گيا ہے۔ يمن كے وزير اعظم كے مشير "صادق امين ابوراس" نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی طلباء كو كوشش كرنی چاہیے كہ وہ اخلاق قرآن كو اپنی سماجی اور علمی زندگی كے لئے نمونہ عمل قراردیں۔ وزير اوقاف حمود عبدالحميد الہتار نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت يمن میں ۳۰۰۰ سے زائد قرآنی سنٹرز سرگرم عمل ہیں جن میں ۳۲۱ ہزار سے زائد طلباء و طالبات قرآنی علوم اور حفظ قرآن كی تعليم حاصل كر رہے ہیں۔
451736