لبنان كی جمعيت اسلامی كے حفظ قرآن كے تعليمی كورس كا اختتام

IQNA

لبنان كی جمعيت اسلامی كے حفظ قرآن كے تعليمی كورس كا اختتام

13:44 - August 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1817333
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی جمعيت اسلامی كے موسم گرما كے ساتویں حفظ قرآن كے تعليمی كورس كی اختتامی تقريب يارين شہر میں منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں لبنان كی جمعيت اسلامی كے نائب صدر، لبنانی شيعوں كے مرجع علامہ فضل اللہ كے نمائندے، مفتی صور كے نمائندہ، مختلف علاقوں كے ميئرز اور لبنان كے مختلف سماجی اداروں اور تنظيموں كے نمائندوں نے شركت كی۔ لبنان كی جمعيت اسلامی كے ايك ركن عماد الحوت نے اس انجمن كا پيغام پڑہتے ہوئے كہا كہ لبنان كو دو چيلنج در پيش ہیں۔ ايك اسرائيل كی مسلسل دھمكيوں كا جواب اور دوسرا لبنان كے معاشی حالات ہیں جس كی وجہ سے لوگ انتہائی كٹھن حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے آخر میں حفظ قرآن كے ان پروگراموں میں شركت كرنے والے افراد كا شكریہ ادا كيا۔
451486

نظرات بینندگان
captcha