قزاقستان میں پہلے اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

قزاقستان میں پہلے اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح

11:31 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817703
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے قزاقستان میں پہلے اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "RFERL" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ٹی وی چينل كا نام " كانال مقدس" ہے جو قزاقستان كے سب سے بڑے شہر "آلماتی" میں اپنی نشريات كا آغاز كرے گا۔ اس ٹی وی چينل كے سربراہ "محمد خان تازابكوف" نے كہا ہے كہ عنقريب ہمارے پروگرام آستانہ، آتيراو اور آكتاوا شہروں میں بھی نشر ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس اسلامی چينل سے قرائت و تفسير قرآن كريم كی تعليم، اسلامی تعليماتی پروگرام ، فلم اور كارٹون جيسے مختلف پروگرامز نشر ہوں گے۔
452339
نظرات بینندگان
captcha