آسٹريا میں ترتيل اور تفسير قرآن كريم كی كلاسوں كا آغاز

IQNA

آسٹريا میں ترتيل اور تفسير قرآن كريم كی كلاسوں كا آغاز

11:35 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817718
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے آسٹريا كی ۵۰سے زائد مساجد میں يكم ماہ رمضان سے ترتيل اور تفسير قرآن كريم كی كلاسوں كا آغاز ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آسٹريا كی مساجد اور اسلامی مراكز میں ترتيل اور تفسير قرآن كريم كی كلاسوں كے علاوہ الازہر سے آئے ہوئے مبلغين اسلام ہرروز مختلف دينی اور فقہی موضوعات پر تقارير كریں گے۔ اس كے علاوہ وين كے اسلامی مركز میں نماز مغربين سے پہلے فقہ و شريعت اسلامی اور تفسير كےموضوع پر نشستیں بھی منعقد ہوں گی جن میں اسلامی مبلغين اور ماہرين بحث و گفتگو كریں گے۔
ياد رہے كہ ہر سال ماہ مبارك رمضان میں اسلامی ممالك كے مبلغين اس ملك میں تبليغی سفر پر جاتے ہیں۔
452375

نظرات بینندگان
captcha