بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شفاء قرآنی انسٹیٹيوٹ كے انچارج قدسی نے اس حوالے سے كہا كہ پندرہ سال سے كم اور زيادہ عمر كے بچوں كے درميان ہونے والے یہ مقابلے افغانستان كے شمالی صوبوں كے لڑكوں اور لڑكيوں كے درميان منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہر سال مزار شريف میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں لوگوں كی شركت بہت زيادہ ہوتی ہے۔ اس سال بھی بہت سے لوگوں اور انجمنوں نے ان مقابلوں میں شركت كرنے كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق شفاء قرآنی انسٹیٹيوٹ ، ديگر خيراتی اور قرآنی مراكز كے تعاون سے ہر سال یہ مقابلے منعقد كرواتا ہے۔
452585