حرم مطہر حضرت عبدالعظيم حسنی(ع) میں ہر رات "رمضان باقرآن" كے عنوان سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

حرم مطہر حضرت عبدالعظيم حسنی(ع) میں ہر رات "رمضان باقرآن" كے عنوان سے پروگرام كا انعقاد

13:54 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817846
قرآنی سرگرمياں گروپ: ملك كے ممتاز قراء كی شركت سے ہر رات" رمضان با قرآن" كے عنوان سے ايك پروگرام حضرت عبدالعظيم حسنی(ع) كے حرم مطہر كے جوار میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدس حضرت عبدالعظيم حسنی(ع) میں ماہ مبارك رمضان كی ہر رات كو "رمضان باقرآن" كے عنوان سے پروگرام منعقد ہوگا۔ رات ۹ بجے شروع ہونے والے اس پروگرام میں قرآن كريم كے ممتاز قراء اپنی دلنشين آوازوں سے تلاوت قرآن كريم كریں گے اور اس كے علاوہ مدح سرائی اور مختلف ثقافتی مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق حجج الاسلام " ممدوحی ،لواسانی اور قرنی" بالترتيب ماہ رمضان كے پہلے، دوسرے اور تيسرے عشروں میں تقارير كریں گے۔
452292
نظرات بینندگان
captcha