بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے AMAI كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دعوت اسلامی كالج كے اسلامی معارف كے پروفيسر " بصير ناصر" كی شركت سے یہ پروگرام نشر ہو گا جس میں قرآنی آيات اور اسلامی ممالك میں شائع ہونے والی تفاسيركے مختلف پہلوؤں پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس كے علاوہ التوسل چينل نے ماہ مبارك رمضان میں نشر كرنے كے لئے "ارتباط اور زندگی" كے پروگرام كی ريكارڈنگ شروع كر دی ہے جس میں فلسفہ اورلسانيات كے اساتذہ بحث و گفتگو كریں گے۔
453340