لبنان كے شمالی علاقوں میں قرآنی محافل كا انعقاد

IQNA

لبنان كے شمالی علاقوں میں قرآنی محافل كا انعقاد

10:43 - August 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1818172
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے شمالی علاقوں اور طرابلس كے محكمہ اوقاف نے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اپنے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے قرآنی محافل كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس كے محكمہ اوقاف كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ پروگرامز طرابلس اور شمالی لبنان كے دارالافتاء كی نگرانی میں منعقد ہوں گے جن میں قرآنی نشستوں كا انعقاد، حفاظ قرآن كريم كی قدردانی، مساجد میں وعظ ونصيحت كے پروگراموں كا انعقاد اور قرآنی محافل كا انعقاد شامل ہیں۔ انہوں نے كہا كہ رواں سال میں مذكورہ پروگرام پہلی مرتبہ شروع ہو رہے ہیں اور طرابلس ، ميناء، اور لبنان كے بعض شمالی علاقوں كے مسلمان ان سے مستفيد ہوں گے۔ حسام سباط نے خواتين سے مخصوص نشستوں كے بارے میں وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ یہ پروگرام طرابلس ، المنیہ اور بداوی كی مساجد میں منعقد ہوں گے۔
453195
نظرات بینندگان
captcha