افغانستان كی علوم اكیڈمی میں امام جعفر صادق علیہ السلام كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

IQNA

افغانستان كی علوم اكیڈمی میں امام جعفر صادق علیہ السلام كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

10:50 - August 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1818183
بين الاقوامی گروپ: افغانستان كی علوم اكیڈمی كی عظيم دينی اور علمی شخصيات كی قدردانی كی غرض سے امام جعفر صادق علیہ السلام كانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی نے افغان خبررساں ايجنسی " آوا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كی علوم اكیڈمی كے سربراہ نے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ عنقريب امام جعفر صادق علیہ السلام كی عظيم اور روحانی شخصيت كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہو گی۔ نيز اس بيانیے میں تمام مسلمان دانشوروں اور رائٹرز سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اپنے آرٹيكلز كو افغانستان كی علوم اكیڈمی كے ایڈريس پر ارسال كریں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس بيانیے میں آيا ہے كہ ہم خدا كے شكرگزار ہیں كہ افغانستان میں كئی سال كی جنگ اور اختلافات كے بعد اس ملك كی مختلف اقوام میں صلح و دوستی اور بھائی چارے كی فضا قائم ہوئی ہے تاكہ وہ اپنے دانشوروں اور علمی شخصيات كی تجليل كرسكیں۔ لہذا اسی چيز كے پيش نظر افغانستان كی علوم اكیڈمی نے كابل میں امام جعفر صادق علیہ السلام كے معنوی اور علمی مقامات كو اجاگر كرنے كے لئے ايك بين الاقوامی كانفرنس منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
451693

نظرات بینندگان
captcha