بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی عدالت كی جانب سے بين الاقوامی عدالتوں میں شكايت كرنا، عراق میں وہابيوں كی جانب سے ہونے والے مظالم اور شدت پسندی سے پردہ اٹھانے كے لئے پہلا قدم ہے۔
عراقی صدر كے مشير'' عادل عبدالمہدی" اور اس ملك كے چند قانوندانوں نے بين الاقوامی عدالتوں سے شيعوں كے خلاف كفر كا فتوی لگانے والے عادل الكلبانی پر مقدمہ دائر كرنے كی اپيل كی ہے۔ عادل المہدی نے اس سلسلے میں كہا كہ وہابی، عراقی شہريوں كا قلع قمع كرنے كے لئے عراق میں منظم اور سوچے سمجھے منصوبے كے تحت كاروائياں كر رہے ہیں۔ لہذا بين الاقوامی عدالتوں كو ان كے خلاف كاروائی كرنی چاہیے۔
453209