لاہور میں خطاطی قرآن كريم كی نمائش كا افتتاح

IQNA

14:23 - August 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1818701

لاہور میں خطاطی قرآن كريم كی نمائش كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر لاہور كے "الحمراء" ہال میں خطاطی قرآن كريم كی نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "Nation" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پنجاب كی آرٹ كونسل كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں ۷۱ مایہ ناز اسلامی خطاط سے ثلث، نسخ، كوفی، نستعليق اور طغرا پانچ رسم الخط میں ۱۵۰ سے زائد خطاطی قرآن كريم كے نسخے ركھے گئے ہیں۔ پنجاب آرٹ كونسل كے انچارج "غلام مصطفی" نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی خطاطی كا احياء، مسلمان خطاطوں كی حوصلہ افزائی اور اسلامی تعليمات كا فروغ ہے۔
453958
نظرات بینندگان
captcha