اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے غير ملكی قرآنی پروگراموں كا جائزہ لينے كے سلسلے میں نشست كا انعقاد

IQNA

14:44 - August 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1818705

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے غير ملكی قرآنی پروگراموں كا جائزہ لينے كے سلسلے میں نشست كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن نے اپنے غير ملكی قرآنی پروگراموں كا جائزہ لينے كے سلسلے میں بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے دفتر میں ايك نشست كا انعقاد كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے دوسرے ممالك میں قرآنی سرگرميوں پر بحث و گفتگو كرنے كی غرض سے ايك نشست منعقد ہوئی ہے جس میں اسلامی ثقافتو روابط آرگنائزيشن شعبہ ثقافت كے سربراہ محمود واعظی نے شركت كی ہے۔ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی امور اور تعلقات عامہ كے انچارج كے بقول یہ قرآنی ہفتے دنيا كے ۲۰ سے زائد ممالك منجملہ، كينيا، برطانیہ، انڈونيشيا، ہندوستان، فلپائن، امارات، بوسنيا، افغانستان اور روس وغيرہ میں منعقد ہوں گے۔ ان قرآنی ہفتوں میں قرآنی فيسٹيول ،قرآنی مصنوعات كی نمائش، قرآنی سافٹ ويئرز كی نمائش، قرآنی مقابلے، قرآن سے مربوط فلموں كی ريليزنگ اور خصوصی نشستوں كا انعقاد ہو گا۔
453722

نظرات بینندگان
captcha