برطانوی رائٹر نے قرآن كے بارے میں اپنے اظہارات پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے

IQNA

15:01 - August 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1818710

برطانوی رائٹر نے قرآن كے بارے میں اپنے اظہارات پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے

بين الاقوامی گروپ: برطانوی رائٹر" سبسٹين فولكس" نے قرآن كريم كے بارے میں غلط كلمات استعمال كرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IslamOnline" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس برطانوی رائٹر نے روزنامہ گارڈين كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كے بارے میں غلط كلمات استعمال كرنے كی وجہ سے جس مسلمان كے دل كو ٹھيس پہنچی ہے میں واضح طور پر اس سے معافی مانگتا ہوں۔ سبسٹين فولكس نے ۲۳ اگست بروز اتوار كو روزنامہ سنڈے ٹائمز كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا تھا كہ قرآن ايك مضطرب كرنے والی اور ايك جانبہ كتاب ہے۔ انہوں نے یہ بھی كہا تھا كہ اگرچہ سب لوگ قرآن كريم كی فصاحت و بلاغت كی بات كرتے ہیں ليكن مجھے اس كے انگريزی ترجمہ میں ايسا كچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے اپنے ان اظہارات كے ايك دن بعد روزنامہ گارڈين كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ميری اس گفتگو میں غلط تعبير استعمال ہوئی ہے تاہم ميرا مقصد قرآن كريم پر اعتراض كرنا نہیں تھا۔
453877

نظرات بینندگان
captcha