امريكی رياست ايلينويز میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

امريكی رياست ايلينويز میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

15:21 - August 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1818712
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے امريكی رياست ايلينويز كی مساجد فاؤنڈيشن كی عمارت میں ۲۹ ماہ رمضان كو حفظ قرآن كريم كا ايك مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "MosqueFoundation" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلہ چارگروپوں میں منعقد ہو گا جس كی تفصيل كچھ اس طرح سے ہے:
آٹھ سال سے كم عمر كے بچوں كے لئے سورہ مطففين يا الانفطار كا حفظ، ۸ سے ۱۱ سال كے بچوں كے لئے سورہ نجم يا نوح كے حفظ كا مقابلہ، ۱۲ سے ۱۵ سال كے افراد كے لئے سورہ صافات يا زاريات اور ۱۶ سے ۲۵ سال كی عمر كے افراد كے لئے سورہ يوسف يا شوری كے حفظ كا مقابلہ ہو گا۔ شركت كرنے والے افراد مذكورہ كا سورتوں كو حفظ كرنے كے علاوہ تجويد اور كلمات كو صحيح اداء كرنے كے قواعد سے بھی آگاہ ہونا ضروری ہے۔ مقابلے میں نماياں كاميابی حاصل كرنے والے افراد كے ناموں كا اعلان عيد فطر كے دن كيا جائے گا اور اسی دن انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
453824
نظرات بینندگان
captcha