لبنان میں " قرآن كريم میں سماجی اقدار" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

لبنان میں " قرآن كريم میں سماجی اقدار" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

11:03 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819277
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی "جمعيت اسلامی مكارم اخلاق" كی كوششوں سے اس ملك میں قرآن كريم میں سماجی اقدار " كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار جمعيت اسلامی مكارم اخلاق سے وابستہ "الوفاء" مسجد كی انجمن كی طرف سے ماہ رمضان كے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگراموں كا ايك حصہ تھا جس میں طرابلس اور لبنان كے شمالی علاقوں كے مفتی مالك شعار نے حاضرين كے سامنے "قرآن كريم میں سماجی اقدار" كے موضوع پر خطاب كيا۔ طرابلس كے مفتی نے اس سيمينار میں كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں مؤمنين اپنی پاكيزہ فطرت كی طرف لوٹ آتے ہیں تاكہ عبادت كے حقيقی مفاہيم اور اس كے مقاصد كو سمجھ سكیں۔ انہوں نے آخر میں حديث نبوی(ص) "رب صائم ليس لہ من صيامہ الا الجوع والعطش"(چہ بسا روزہ دار بھوك اور پياس كے علاوہ اپنے روزہ سے كوئی فائدہ حاصل نہیں كرپاتا) كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ حديث اس مطلب كو بيان كر رہی ہے كہ بعض اوقات ممكن ہے كہ انسان روزہ كے معنوی اور روحانی اثرات كو نہ سمجھے اور فقط ظاہری روزہ پر ہی اكتفا كرے۔
454560

نظرات بینندگان
captcha