بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزير تعليم "عبد ذياب العجيلی" نے اپنے ايك آرڈر میں عراقی يونيورسٹيوں سے كہا ہے كہ وزراء كے منظور شدہ بل كو نافذ كرنے كے سلسلے میں قرآن كريم كی مركزی كمیٹی كو تشكيل دينے میں جلدی كریں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ وزراء اعلی سے ہم آہنگی، قرآنی پروگراموں اور سرگرميوں كے بارے میں تجاويز دينا اور قرآن كريم كی صوبائی كمیٹی میں يونيورسٹی كے ايك نمائندہ كو كمیٹی كے ركن كے طور پر انتخاب كرنا اس كمیٹی كے فرائض میں سے ہے۔
454536